ملتان ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 7 وکٹوں کے نقصان پر 823 رنز بناکر ڈکلئیر کردی، انگلش ٹیم کو گرین شرٹس پر 267 رنز کی برتری حاصل ہے۔
چوتھے روز کا کھیل
ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 492 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پراننگز کا آغاز کیا،کھیل کے دوسرے سیشن میں پاکستان کو جو روٹ کی وکٹ ملی،جوروٹ اورہیری بروک نےانگلینڈکیلئےسب سےبڑی شراکت کاریکارڈقائم کیا،دونوں انگلش بیٹرز نےپاکستان کیخلاف چوتھی وکٹ کی شرکت میں 454 رنز کی ریکارڈ پارنٹرشپ قائم کی، جوروٹ 262 رنز بناکر آؤٹ ہوئے انکی اننگز میں 14 چوکے شامل تھے، ہیری بروک 317 رنز کی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 29 چوکے اور 3 چھکے لگائے، جیمی اسمتھ 31 جبکہ گس ایٹکنسن 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
کھیل کے چوتھے روز پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 2 آغا سلمان اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ پاکستانی سرزمین پر800رنزبنانےوالی پہلی ٹیم بن گئی
انگلینڈ پاکستانی سرزمین پر800رنزبنانےوالی پہلی ٹیم بن گئی ہے،بروک نے310گیندوں پرٹرپل سنچری مکمل کی،ہیری نےٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی دوسری تیزترین ٹرپل سنچری بنائی۔جوروٹ اورہیری بروک نےانگلینڈکیلئےسب سےبڑی شراکت کاریکارڈقائم کیا،اس سےقبل پاکستان نے2009میں سری لنکا کیخلاف 765رنزبنائےتھے
تیسرے روز کا کھیل
انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ کےتیسرےروز کےکھیل کےاختتام تک پاکستان کے 556 رنز کے جواب میں 3 وکٹوں کےنقصان پر 492 رنز بنا لیئے ہیں جس میں جوئے روٹ اور ہیری بروک کا ب سے اہم کردار رہا ۔
انگلینڈ کی جانب سےاوپننگ زیک کرولی اوراولی پوپ نے کی لیکن کپتان صفر پر ہی پولین لوٹ گئے جس کےبعد جوئے روٹ نےمیدان سنبھالا،اس دوران زیک کریلی بھی کھل کرکھیلے لیکن 78 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند کا نشانہ بنے۔ان کے علاوہ بین ڈکٹ 84 رنز بنائے میں کامیاب ہوئے ۔
اس سےقبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 556 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی جس میں کپتان شان مسعودکی زبردست 151 رنزکی اننگ شامل ہےجبکہ سلمان آغا نے 104 اوراوپنر عبداللہ شفیق نے 102 رنزبنائے جبکہ سعود شکیل نے بھی اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 82 رنز بنائے۔
قومی ٹیم پلیئنگ الیون
قومی ٹیم پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کپتان شان مسعود، بابر اعظم، نائب کپتان سعود شکیل،وکٹ کیپر محمد رضوان،سلمان علی آغا، عامر جمال،شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔