بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث تربت شہر میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا۔
حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تربت شہر کو بڑی تباہی سے بچاتے ہوئے گاڑی میں نصب 280 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا جو کہ دہشتگردانہ کارروائی کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے بروقت کارروائی سے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے گئے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق بروقت کارروائی اور بہترین حکمت عملی نے ثابت کردیا ہے کہ سکیورٹی فورسزملکی دفاع کیلئے پرعزم ہیں، دہشتگرد اور ان کے سہولت کار اس منصوبہ بندی سے ثابت ہے کہ وہ بلوچستان میں ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے امن کو تباہ کرنے والے دہشتگردوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔