خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور سے ریسیکو کے بعد علاج کیلئے اسلام آباد منتقل کیا گیا تیندوا مرگیا۔
ترجمان وائلڈ لائف بورڈ کے مطابق سلطان نامی تیندوے کو ہڈیوں اور گردوں کی بیماری تھی اور مسلسل وائلڈ لائف اور جانوروں کے ماہرین کی نگرانی میں رہتا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ بیماری کی تشخیص کی تصدیق الٹی ، خون کے ٹیسٹ اور ایکسرے کے بعد ہوئی تھی۔
ترجمان نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے نمونے مزید تجزیے کیلئے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔