انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے کھیل کے اختتام تک پاکستان کے 556 رنز کے جواب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 492 رنز بنا لیئے ہیں جس میں جوئے روٹ اور ہیری بروک کا ب سے اہم کردار رہا ۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ اور ہیری بروک نے پاکستانی باولرز پر لاٹھی چارج کیا اور تیسرے روز کے کھیل کے اختتام تک 176 اور 141 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔
انگلینڈ کی جانب سے اوپننگ زیک کرولی اور اولی پوپ نے کی لیکن کپتان صفر پر ہی پولین لوٹ گئے جس کے بعد جوئے روٹ نے میدان سنبھالا ، اس دوران زیک کریلی بھی کھل کر کھیلے لیکن 78 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند کا نشانہ بنے ۔ان کے علاوہ بین ڈکٹ 84 رنز بنائے میں کامیاب ہوئے ۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 556 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں کپتان شان مسعود کی زبردست 151 رنز کی اننگ شامل ہے جبکہ سلمان آغا نے 104 اور اوپنر عبداللہ شفیق نے 102 رنزبنائے جبکہ سعود شکیل نے بھی اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 82 رنز بنائے ۔