ایشیائی ترقیاتی بینک تین سال میں پاکستان کو چھ ارب ڈالر فنڈز فراہم کرے گا۔ رقم اڑتالیس ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں پر خرچ کی جائے گی۔
اے ڈی بی حکام کے مطابق پاکستان کو موجودہ سال دو ارب ڈالر سے زیادہ فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔ دو ہزار پچیس میں ایک ارب پچاسی کروڑ ڈالر جبکہ دو ہزار چھبیس میں دو ارب تیس کروڑ ڈالر ملیں گے۔ دوہزار ستائیس میں ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو دو ارب پچیس کروڑ ڈالر سے زیادہ کی فنانسنگ دے گا۔ حکام کے مطابق پاکستان کو دو ارب اسی کروڑ ڈالر کا رعایتی قرضہ بھی دیا جائے گا۔
پاکستان سے قرض پر صرف دو فیصد سود یا چارجز لئے جائیں گے۔ حکام اے ڈی بی کے مطابق آٹھ ارب اکتیس کروڑ ڈالر کے مختلف منصوبوں پر پہلے سے ہی کام جاری ہے۔