چھوٹے کاروبار اور صنعت کیلئے بینک لون کی لمٹ 300 فیصد اور درمیانے کاروبار اور صنعت کیلئے بینک لون لمٹ 150 بڑھا دی گئی ۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایس ایم ای لون ریگولیشن میں ترامیم کے جاری سرکلر کے مطابق چھوٹے ، درمیانے کاروبار اور صنعتوں کیلئے بینک قرض کی حد میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ۔
چھوٹے کاروبار اور صنعت لگانے کیلئے بینک سے 10 کروڑ روپے اور درمیانے کاروبار یا صنعت لگانے کیلئے 50 کروڑ روپے تک کا قرض لیا جا سکے گا۔
ماہرین کے مطابق شرح سود میں کمی سے نجی شعبے کے قرضوں میں اضافہ ہوگا جبکہ سستے بینک قرضوں کی با آسانی دستیابی سے ملک میں معاشی ترقی کی رفتار بڑھے گی۔