انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نےیوکرین کی اولمپک کمیٹی کےاختیارات میں مداخلت پر روس کی رکنیت معطل کردی ہے۔
غیر ملکی میڈیار پورٹس کے مطابق ممبئی میں ہونے والے آئی اوسی ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس کےبعد ترجمان مارک ایڈمز نے کہا کہ روسی اولمپک کمیٹی اولمپک چارٹر کے مطابق اب قومی اولمپک کمیٹی کے طور پر کام کرنے کی حقدار نہیں ور وہ اولمپک تحریک سے کوئی فنڈ حاصل نہیں کر سکتی۔
رپورٹس کے مطابق آئی اوسی نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کی اولمپک کمیٹی کےاختیارات میں مداخلت کرتے ہوئے غیرقانونی طورپر چار یوکرینی علاقائی اسپورٹس تنظیموں کورکنیت دی ۔
مارک ایڈمز نے کہا کہ آئی او سی ابھی بھی مارچ میں اپنائی گئی پالیسی کے مطابق پیرس سمر گیمز اور میلان میں 2026 کے سرمائی کھیلوں میں روسی پاسپورٹ کے ساتھ انفرادی غیر جانبدار ایتھلیٹس کی شرکت کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے،اور اس کافیصلہ بعدمیں ہوگا۔