آئی ایس پی آرکے مطابق اسٹریٹجک ویژن انسٹی ٹیوٹ اسلام آبادمیں دوروزہ ایٹمی عدم پھیلاؤکانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی پریس ریلیز کے مطابق اسلام آباد کے اسٹریٹجک ویژن انسٹی ٹیوٹ نے ایٹمی عدم پھیلاؤ کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں دنیا بھرکےاسکالرزاورممتازماہرین کی شرکت کی، کانفرنس کا مقصد عالمی اسٹریٹجک مسائل پرتعمیری مکالمےاورپاکستان کی پالیسی کافروغ تھا ۔
آئی ایس پی آرکے مطابق اسٹریٹجک ویژن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے منعقد کی گئی کانفرنس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشادمرزانے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔
کانفرنس میں پاکستان کےممتازپالیسی سازوں کےکلیدی خطابات کئے،کانفرنس نےایٹمی عدم پھیلاؤکی کوششوں کیلئے پاکستان کےعزم کوتقویت بخشی ہے،علاقائی اوربین الاقوامی سلامتی کیلئےاسٹریٹجک ڈائیلاگ کی اہمیت پربھی زوردیاگیا ہے۔