عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے عارضی مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
پی ایچ اے نے شہریوں کی حفاظت کے پیش نظرفیصلہ جاری کردیا،باغات میں مستقل جھولوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قراردیاگیا،ہرجھولا حفاظتی معیار پر پورا اترنا ضروری ہوگا،ضلعی ایجنسیاں محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد یقینی بنائیں گی۔
عید کےایام میں پی ایچ اےاہلکار ڈیوٹی پرموجود رہیں گے،پارکس میں صفائی اورشہری سہولتوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی گئی،پی ایچ اے افسران اورضلعی انتظامیہ میں مسلسل رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔





















