پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا، اسٹیٹ بینک کے پاس ذخائر 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کم ہوکر 7 ارب 64 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کمی کمی ہوئی، جس کے بعد 6 اکتوبر تک ذخائر 7 ارب 64 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 13 ارب 3 کروڑ ڈالر رہی، جس میں کمرشل بینکوں کا حصہ 5 ارب 39 کروڑ ڈالر ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم ستمبر میں بیرون مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ اس کی بڑی وجہ ہوسکتا ہے۔
گزشتہ جمعہ 6 اکتوبر 2023ء کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 7 ارب 64 کروڑ 67 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل کے ہفتے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں دو کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان کو جولائی میں آئی ایم ایف کی جانب سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول ہونے کے باعث اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا تھا جبکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر قرض دہندگان کی جانب سے بھی 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی منظوری دی گئی تھی۔