پاکستان اسٹاک ایکسچینج سوا 6 سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی، اس سے قبل اسٹاک مارکیٹ جون دو ہزارسترہ میں انچاس ہزار پانچ سو پوائنٹس کی سطح پرپہنچی تھی ۔
تفصیلا ت کے مطابق کارباری ہفتے کے چوتھے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل آٹھویں روزتیزی کا رجحان رہا،100 انڈیکس گزشتہ آٹھ کاروباری دنوں میں 2241 پوائنٹس بڑھا ہے۔ اورآج بھی کاروبار مثبت رحجان پر بند ہوا۔
آج اسٹاک مارکیٹ کا 100انڈیکس297 پوائنٹس بڑھ کر48772 پوائنٹس پربند ہوا، اس دوران مجموعی طور پر11ارب 73 کروڑ روپےمالیت کے34 کروڑ 22 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے کیے جانے والے مافیازکیخلاف کریک ڈاؤن کےمثبت اثرات سامنے آرہے ہیں،امریکی ڈالر کی قدر گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔