لاہورہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے 2014 میں دیئے گئے دھرنے کے خلاف درخواستیں 10 سال بعد سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ 10 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ تحریک انصاف کے دھرنے کے خلاف درخواست دائر کرنے والے وکیل اے کے ڈوگر انتقال کرچکے ہیں۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے۔
یہ درخواست ایڈوکیٹ اے کے ڈوگر کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں انہوں نے عدالت سے اپیل کی تھی کہ وہ دونوں جماعتوں کے اسلام آباد کے ریڈ زون میں غیر قانونی دھرنوں کو ختم کروائے۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ مطالبہ بھی کیا تھا کہ عدالت پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور پی اے ٹی کے چیف ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف قانونی کارروائی بھی کرے۔