ملائیشیا کےوزیراعظم انورابراہیم تین روزہ دورہِ پاکستان مکمل کرکےوطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد سے ملائیشیا کےوزیراعظم انورابراہیم تین روزہ دورہِ پاکستان مکمل کرکےوطن واپس روانہ ہوگئے ہیں،وزیراعظم شہبازشریف سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے ملائیشین وفد کو نورخان ایئربیس سےالوداع کیا۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ملائیشیاء کےدرمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں،ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم سےدونوں ممالک کے تعلقات کی مزید مضبوطی پر اتفاق ہوا ہے،ملائیشین وزیراعظم علامہ اقبال کے مداح ہیں جو پاکستان کیلئے فخر کی بات ہے۔