قدرتی حسن سے مالا مال گلگت بلتستان کو افواج پاکستان کی جانب سے ایک نایاب تحفہ دیا گیا,گورمنٹ بوائز ہائی سکول ضلع استور میں فری لانسنگ ہب قائم کیا گیا.
سکول کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹیچر نے پاک فوج کے احسن اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے سکول کے طلباء کے لیے فری لانسنگ ہب بنایا گیا جو کہ بہت خوش آئند ہے
آئی ٹی ٹیچر کاکہنا ہے کہ ہم پاک فوج اوراسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کا بہت شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نےہمارے طلباء کے لئے یہ ہب متعارف کروایا،اس سے پہلے استور ڈسٹرکٹ میں کوئی ایسا پلیٹ فارم نہیں تھا تو طلباء اس سے بہت مستفید ہوں گے۔
یہ فری لانسنگ ہب بہت سے بچوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرے گا، ہم پاک فوج اور چیف آف آرمی سٹاف کے شکر گزار ہیں،
طلباء کاکہنا ہےکہ ہم پاک آرمی کا بہت شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے لیے ایسا پلیٹ فارم متعارف کروایا،علاقہ مکینوں اور نوجوانوں نے افواج پاکستان اور ایس آئی ایف سی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔