شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے زیرِ اہتمام گرین رزمک کرکٹ ٹورنامنٹ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔اہل علاقہ نے اسے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کی بہترین کاوش قرار دیا۔
شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے منعقدہ گرین رزمک کرکٹ ٹورنامنٹ تیس ستمبر کو اختتام پذیر ہوا۔ اس ٹورنامنٹ میں بارہ ٹیموں نے حصہ لیا، جو پندرہ ستمبر سے تیس ستمبر تک جاری رہا۔ اس کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کے ذریعے ان کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا تھا۔ شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں شائقین نے اس ٹورنامنٹ کا لطف اٹھایا۔ اختتامی تقریب میں جیتنے والی ٹیموں کو کیش انعامات اور اعزازات سے نوازا گیا، جبکہ بڑی تعداد میں عسکری و سول حکام اور علاقے کے مشران نے شرکت کی۔
علاقے کے مشران، خاص طور پر نوجوانوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور کھیلوں کے انعقاد کو علاقے کی ترقی کے لیے اہم قرار دیا۔