لاہور کےمختلف علاقوں سے تحریک انصاف کے چوراسی کارکنان گرفتار کرلیے گئے ۔
پولیس کا کہنا ہےکہ گرفتارافراد 9مئی اور21ستمبر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب ہیں، کارکنوں کی گرفتاریاں نقص امن کے خدشات کے پیش نظر کی گئیں،گرفتاریاں کاہنہ، نشترکالونی، غالب مارکیٹ، گلبرگ سےکی گئیں ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔خیال رہےکہ پنجاب حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور میں چھ روز کیلئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کررکھی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نےدفعہ 144 کےنفاذکا نوٹیفکیشن جاری کردیا،پابندی کا اطلاق آج سے8 اکتوبر تک ہوگا، نوٹیفکیشن کےمطابق امن وامان کےقیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔سکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی اجتماع دہشتگردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کاکہنا ہےکہ دفعہ144کےنفاذ کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پرکیا گیا،ہرقسم کےسیاسی اجتماع، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی ۔