بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار آئیڈیاز کے 12 ویں ایڈیشن کا ایکسپو سینٹر کراچی میں انعقاد کیا گیا۔
پاکستان کی ڈیفنس انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کیلئے وزارت دفاع اور دفاعی پیداوار کے تحت ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن ڈی ای پی او ہر دو سال بعد آئیڈیاز کے نام سے بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار کا انعقاد کرتا ہے
اس نمائش میں پاکستان میں مقامی طور پر تیار کردہ دفاعی سازوسامان کی نمائش کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کی بڑی اور اہم دفاعی کمپنیاں بھی اپنے سازوسامان کی نمائش کرتی ہیں
کراچی ایکسپو سنٹر میں 19 سے 22 نومبرتکIDEAS 2024 کا 12 واں ایڈیشن منعقد ہوگا جس میں بین الاقوامی دفاعی نمائش کنندگان، مندوبین، سیکورٹی تجزیہ کار اور اعلیٰ سطحی پالیسی منصوبہ ساز شرکت کریں گے
دفاعی پیداوار اور برآمدات ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں شامل ہیں
گزشتہ چند برسوں میں پاکستان کی پبلک اور پرائیویٹ ڈیفنس انڈسٹریز نے دفاعی سازوسامان کی تیاری میں انتہائی مہارت حاصل کی ہے جو ڈیفنس انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف اہم سنگ میل ہے
بین الاقوامی شراکت داروں کو اپنی دفاعی پیداوار کی نمائش کیلئے IDEAS 2024کی صورت میں بہترین پلیٹ فارم دستیاب ہے
تقریب میں خطے کے اعلیٰ حکومتی عہدیدار، سفارتکار، چیمبرز آف کامرس کے صدور، تاجربرادری اور میڈیا سے منسلک افراد شرکت کرینگے