لاہور میں خصوصی افراد کا مطالبات کے حق میں احتجاج جاری ہے اور مظاہرین کی جانب سے وزیراعلیٰ ہاوس کی جانب پیش قدمی بھی کی گئی۔
لاہور میں خصوصی افراد کا دھرنا گورنر ہاؤس کے قریب جاری ہے اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب سے پیش قدمی بھی کی گئی تاہم، پولیس نے باغ جناح کے سامنے مظاہرین کو روک لیا اور مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہاتھاپائی بھی ہوئی ہے ۔
مظاہرین نے زبردستی بیرئیرز گرانے کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی۔
تصادم میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ پولیس نے مال روڈ پر مزید نفری تعینات کردی ہے اور گورنر ہاؤس اور وزیر اعلی ہاؤس جانے والی شاہراہوں پر بیرئیرز لگا دیے گئے ہیں۔
دوسری جانب خصوصی افراد کا کہنا ہے کہ اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔