امریکا نے لبنان میں اسرائیل کی جانب سے زمینی آپریشن کی مخالفت کر دی۔
پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کا سفارتی حل چاہتے ہیں اور امریکا لبنان میں اسرائیل کے زمینی آپریشن کے خلاف ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کی توجہ 21 روزہ جنگ بندی کی کوششوں پر ہے۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ لبنان کے عوام اپنے مستقبل کا خود انتخاب کریں، امریکا لبنان میں جنگ کے اثرات کے بارے میں فکرمند ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے لبنان میں زمینی آپریشن شروع کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ جنوبی لبنان اسرائیلی ٹینکوں سے حملے جاری ہیں اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دی گئیں۔
لبنانی وزارت صحت
علاوہ ازیں لبنانی وزارت صحت کے مطابق لبنان میں 24 گھنٹوں کے دوران 136 افراد شہید ہوئے ہیں اور سب سے زیادہ 45 اموات عين الدلب کے علاقے میں ہوئیں جبکہ دو روز میں شہادتوں کی تعداد 190 تک پہنچ گئی ہے۔