لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی 9 مئی کے چار مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
انسداد دہشتگری عدالت کے ڈیوٹی جج نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں دائر درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر نے دلائل کیلئے مہلت طلب کی اور کہا کہ دلائل کے لیے مہلت دی جائے جس کو عدالت نے منظور کرلیا ۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل مکمل کر رکھے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے درخواستوں میں موقف اختیار کیا کہ پولیس نے قانون کے منافی مقدمات میں نامزد کیا بانی پی ٹی آئی نے نو مئی کو مسلم لیگ ( ن ) کا افس جلانے سمیت چار مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
انسداد دہشتگری عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے کل بارہ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔