ٹیسٹ ٹیم کےکپتان شان مسعود نےکہا ٹیم بنانےکیلئے لڑکوں کوسپورٹ کرنا ہوگا، ٹیم میں مستقبل مزاجی دکھانی پڑتی ہے،کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا بہت اہم ہے،بنگلہ دیش کیخلاف ہار کا کھلاڑیوں کو بہت زیادہ افسوس ہے۔
ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے پریس کانفرنس میں کہاکوشش کریں گے انگلینڈ کیخلاف پاکستان کیلئےیادگارنتیجہ حاصل کریں،پہلے ٹیسٹ میں اچھا آغازدیں گے۔ٹیسٹ کرکٹ ذہنی اورجسمانی طور پر مضبوطی ڈیمانڈ کرتی ہے،ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ کیپرپرتجزبہ نہیں کر سکتے،رضوان کے بعد اگرفوری طورپرکوئی کیپرہےوہ سرفرازہیں۔
انہوں نے کہا انگلینڈ سےملتان میں کھیلیں گے،موسم چیلنجنگ ہوگا،کنڈیشنز کا جائزہ لیں گے پھرآگے کی پلاننگ کرینگے،فزیکل اورمینٹل فٹنس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا،خرم شہزاد کی فٹنس کو دیکھنا ہوگا،پھر فیصلہ کرینگے،عامر جمال بھی انجری سے واپس آرہے ہیں۔
شان مسعود نےکہاکھیل میں پریشر ہوتا ہے،ملک کی نمائندگی بڑا اعزاز ہوتا ہے،ایک میچ ہاریں یا پانچ میچ یہ قابل قبول نہیں ہے،پریشرسےزیادہ ذمہ داری ہوتی ہے،ہارنا برداشت نہیں ہوتا،زاہد محمودہمارے پلان میں ہیں جبھی انہیں اسکواڈ میں بلایا ہے،ہمارے پاس انگلینڈ کیخلاف جیتنے کا اچھا موقع ہے،شاٹ ٹرم اور لانگ ٹرم دونوں چیزیں دیکھنا ہوتی ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نےمزید کہا بابراعظم دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار ہوتا ہے،ہمیں اپنے بلے بازوں کو ٹائم دینا ہوتا ہے،بابراعظم آؤٹ آف فارم نہیں لگ رہے،انہوں نے چیمپیئنزکپ میں اچھی اننگز کھیلی۔