ایران کے سپریم لیڈر سید علی حسینی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ تمام مزاحمتی تنظیمیں حزب اللہ کے ساتھ ہیں۔
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے سربراہ حسن نصر اللہ کی اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
حزب اللہ کی جانب سے جاری پیغام میں حسن نصر اللہ کی شہادت کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی ، نصراللہ کے قتل سے مزاحمت کو تقویت ملے گی۔
حسن نصر اللہ کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر سید علی حسینی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ تمام مزاحمتی تنظیمیں حزب اللہ کے ساتھ ہیں۔
دوسری جانب ترجمان اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حسن نصراللہ اسرائیل کے سب سے بڑے دشمنوں میں سے ایک تھے، ان کی شہادت کے بعد اسرائیل میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ ملک میں ایک ہزار سے زائد لوگوں کے اجتماع پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ حزب اللہ کو نصراللہ کی شہادت سے شدید دھچکا پہنچا ہے اور ہم اس وقت حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کر رہے ہیں، جسےایران نے برسوں کی پشت پناہی سے بنایا۔