تاجروں نے سماء گفتگو میں کہا کہ آٓرمی چیف نےکہاکہ تاجربیرون ملک میں رکھاپیساواپس لیکرآئیں، آرمی چیف نے آئندہ سال شرح سود سنگل" ڈیجٹ"میں لانے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی "خوشخبری" دیدی ہے۔
کراچی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے تاجروں کی ساڑھے چار گھنٹے طویل ملاقات ہوئی۔ملاقات میں شریک تاجروں نے سماء سے خصوصی گفتگو کرتےہوئے ملاقات کے متعلق بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ آرمی چیف نے آئندہ سال شرح سود سنگل" ڈیجٹ"میں لانے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی "خوشخبری"دی ہے۔
تاجروں کا گفتگو میں کہنا تھا کہ ہم نے آرمی چیف کو مشورہ دیا کہ ہمیں باہر رکھا پیسہ واپس لانے کیلئے"ایمنسٹی"اسکیم دی جائے ۔
تاجروں نے سماء گفتگو میں کہا کہ آرمی چیف نےآئندہ سال شرح سودسنگل" ڈیجٹ"میں لانےکی خوشخبری دی ہے،جنرل عاصم منیرنےآئندہ ماہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی نوید بھی سنائی ہے،آرمی چیف نےکہاتاجراورصنعتکارملک میں نئی انڈسٹری لگانے کیلئے تیار ہو جائیں۔
تاجررہنمانے سماءسےگفتگو میں مزید کہا کہ جنرل عاصم منیرنےکہانئےصوبےسےمتعلق سیاسی قیادت کےساتھ ڈائیلاگ ہو رہا ہے، آرمی چیف نےکہاہمارادل کراچی کیلئےدھڑکتا ہے، جنرل عاصم منیرنےکہاآرمی کےکاروباری ادارے400ارب کاٹیکس دیتےہیں،عارف حبیب نےتعمیرات اورریئل اسٹیٹ سیکٹرکوالگ کرنےکی تجویزدی ہے۔