خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے سٹی پولیس سٹیشن میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 25 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق سٹی پولیس سٹیشن میں دھماکا اسلحہ گودام میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ ہوا جس کے نتیجے میں بیرکس منہدم ہوگئیں اور ملبے تلے متعدد افراد دب گئے جنہیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
دوسری جانب دھماکے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ہر ممکن علاج فراہم کیا جارہا ہے جبکہ زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے آئی جی پی اور چیف سیکرٹری کو فوری طور پر دھماکے کی جگہ پہنچنے کی ہدایت کی اور ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔
علی امین گنڈا پور نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔