ارکان اسمبلی کی تنخواہوں ومراعات میں اضافےکا حکومتی اختیارختم کردیا گیا ہے، پارلیمنٹ ایکٹ 1974 کے سیکشن 14 بی اور سی میں ترمیم ہو چکی ہے آئندہ تنخواہوں اورمراعات کا فیصلہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ خود کرےگا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کےاجلاس میں وزارت خزانہ کے ایڈیشنل سیکرٹری فنانس کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ایکٹ 1974 کے سیکشن 14 بی اور سی میں ترمیم ہو چکی ہے، وزارت خزانہ سے ترمیم سے متعلق مشاورت نہیں کی گئی، پارلیمنٹ کو کسی بھی قانون میں ترمیم کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ نے بریفنگ میں بتایا کہ اب حالات پارلیمانی اورعدالتی بالادستی کی طرف بڑھ رہے ہیں، سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کے ارکان نے بھی اس امتیازی سلوک پر تحفظات کا اظہارکردیا ہےپہلےفیڈریشن کے مالی امور پر وفاق یا وزارت خزانہ سے مشاورت ہوتی تھی۔
سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ ہم ایک بل کےذریعے اس میں سینیٹ کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ تنخواہوں اورمراعات کے معاملےپرسینیٹ کواختیار حاصل ہونا چاہیے، رکن سینیٹر محسن عزیز کے ریمارکس دیئے کہ ہم بھی اپنی تقدیر کے خود مالک بننا چاہتے ہیں۔