گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ملک میں مہنگائی میں مزید کمی کی پیش گوئی کر دی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا رواں مالی سال مہنگائی 11.5 فیصد اور معاشی ترقی کی شرح ڈھائی فیصد سے ساڑھے تین فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
جمیل احمد نے کہا کہ رواں مالی سل کرنٹ اکاونٹ خسارہ صفر سے ایک فیصد تک ہوسکتا ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ اے ڈی بی نے مہنگائی 15 فیصد اور معاشی شرح نمو دو اعشاریہ آٹھ فیصد رہنے کا تخمینہ دیا یے جس پر گورنر اسٹیٹ بینک بولے کہ ہم مانیٹری پالیسی میں لگائے گئے تخمینے پر قائم ہیں۔