وزارت خزانہ نے ضمنی گرانٹس کے اجراء پر پابندی لگانےکا فیصلہ کرلیا اور تمام وزارتوں کو پارلیمنٹ سے کرنٹ اور ترقیاتی اخراجات کیلئے منظور شدہ بجٹ سے تجاوز نہ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔
وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں کو واضح کہا ہے کہ طے شدہ بجٹ کے علاوہ کوئی ضمنی گرانٹ جاری نہیں ہوگی صرف شدید قدرتی آفات کی صورت میں سپلیمنٹری گرانٹ فراہم کی جا سکے گی ۔
ایڈہاک ریلیف الاؤنس کیلئے اضافی فنڈز فراہم کر دیئےگئے ہیں۔
جاری کردہ بجٹ سے فنڈز کسی دوسرے مقصد کیلئےاستعمال کیےجا سکیں گے جبکہ مختص فنڈز کسی دوسرے مقصد کیلئےاستعمال کی بھی اجازت لینا ہوگی۔
وزارت خزانہ کے مطابق تکنیکی گرانٹ دستیاب نہ ہونے پرفنڈز کیلئے ٹھوس وجہ بیان کرنا ہوگی ، تکنیکی گرانٹ کیلئے درخواست دستیاب وسائل کی نشاندہی کے بعد دی جا سکے گی۔
پرنسپل اکاؤنٹ آفیسرز کو گرانٹس کے اجراء کیلئے ٹھوس وجہ دینا ہوگی ۔