پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہئے، پاکستان اور بھارت کا ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنا اچھی چیز ہے، فینز دونوں ٹیموں کے میچز کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔
قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور سابق کپتان انضمام الحق نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہئے، پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنا چاہئے، پاکستان اور بھارت کا ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنا اچھی چیز ہے، فینز دونوں ملکوں کے میچز کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں زبردست کھیل رہی ہے، اس کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، گزشتہ میچ میں عبداللہ شفیق اور محمد رضوان بہت اچھا کھیلے، اگر اسی طرح کی پرفارمنس رہی تو رزلٹ بڑا شاندار ہوگا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انضمام الحق نے وطن واپسی کے موقع پر امرتسر کا دورہ کیا، دورۂ بھارت کے دوران انضمام الحق حیدرآباد میں پاکستان ٹیم کے ساتھ رہے۔