پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے کیوں نہیں نکالا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرکاری وکیل کو کل تک ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالتی حکم کےباوجود زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پرتوہین عدالت کے کیس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،سرکاری وکیل نے بتایا کہ زرتاج گل کےخلاف ڈیرہ غازی خان میں ایف آئی آر درج ہے۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نےریمارکس دئیے پانچ ستمبرکو اس کیس میں ضمانت کنفرم ہوچکی ہے۔زرتاج گل نےکہا کہ مجھے پاسپورٹ ہی نہیں دیا جاتا تو میں سفرکیسے کروں گی۔میں منتخب رکن اسمبلی ہوں۔
میرا حق ہے جہاں مرضی جاؤں یہ خفیہ ایف آئی آر درج کرکے نام سفری پابندی کی فہرست میں ڈال دیتے ہیں۔زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے کیوں نہیں نکالا گیاعدالت نے سرکاری وکیل کو کل تک ہدایات لے کر آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔ سماعت ایک دن کے لیے ملتوی کردی گئی۔