سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں ہماری نشستیں کم کی جارہی ہیں۔ حکمران اتحاد کو دوتہائی اکثریت چاہئے تاکہ امپائروں کو تو سیع ملے۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری چاروں نشستیں دوبارہ گنتی میں ڈبل مہر لگا کرکم کی گئیں، ان کی تمام حرکات مفادات کا ٹکراؤ ہیں۔ ہماری کوئی پٹیشن نہیں سنی جا رہی، کچھ بے نقاب ہو گیاہے۔
عمران خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر جانبدار امپائر نہیں،ان کی ٹیم کا اوپنر ہے، مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے سب واضح ہوگیا، پی ٹی آئی کو الیکشن سے باہر رکھ کر ختم کرنا ان کی کوشش تھی۔
بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ عدلیہ پر حملے کے خلاف جمعرات کو احتجاج کریں گے، ہفتے کو راولپنڈی میں جلسہ کریں گے،اجازت نہ ملی تو احتجاج ہوگا۔