چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن جلد مخصوص نشستوں کا فیصلہ کرے، سپریم کورٹ نےالیکشن کمیشن کےبارےمیں جوکہاہم اس کاذکرکرتےرہےہیں۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی کےکہنےپرحکومت کا آلہ کاربنا ہوا ہے،الیکشن کمیشن ہمارے خلاف کیسز بنائےجارہا تھا،ہم نے40ارکان کے حلف نامے جمع کرائے تھے،الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نےالیکشن کمیشن پرسوالیہ نشان لگایاہے، ہمارے باقی38ارکان کے نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں،الیکشن کمیشن جلد مخصوص نشستوں کا فیصلہ کرے،مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق ہیں،پی ٹی آئی آزاد عدلیہ چاہتی ہے،کسی بھی ترمیم سےعدلیہ پرقدغن لگےاورعدالت بنےتواس پر مزاحمت کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ وکلا کنونشن میں شرکت کریں گے،ہفتہ کو راولپنڈی میں جلسہ کریں گے،پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے خلاف ریفرنس دائرکرچکی ہے،کوئی اپنی ذمہ داری میں ناکام ہوتا ہے۔