اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ شمالی علاقوں کے تمام شہریوں کی بحفاظت واپسی تک حملے جاری رہیں گے، حزب اللہ کے خلاف آپریشن مشرق وسطیٰ میں سب کے لیے پیغام ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان پر حملوں کے بعد اسرائیل کے آرمی چیف ہرزی حلوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل نے لبنان کے خلاف طویل جنگ کی تیاریاں شروع کردی ہیں، جو بھی ہمارے شہریوں کو نقصان پہچائے گا اس کے ساتھ یہی ہوگا، حزب اللہ کے خلاف آپریشن مشرق وسطیٰ میں سب کے لیے پیغام ہے۔
اسرائیلی آرمی چیف نے شمالی محاذ کا دورہ کیا اہلکاروں سے ملاقات میں صیہونی جرنل کا کہنا تھا کہ شمالی علاقوں کے تمام شہریوں کی بحفاظت واپسی تک حملے جاری رہیں گےجنگ کے اگلے مرحلے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔