مشرق وسطی تنازع کے باعث متحدہ عرب امارات میں سونے کی نرخوں میں اضافے کے بعد کمی دیکھی گئی۔
دبئی جیولرز گروپ کےمطابق 24 قیراط کے سونےکی قیمت 225.5 درہم پر ٹریڈ کررہی ہے جبکہ 22 قیراط کے سونے کے نرخ 208.5 درہم ریکارڈ کیے گئے۔اس کے علاوہ 21 قیراط کے سونے کی قیمت 201.75 جبکہ 18 قیراط سونے کے نرخ 173.0 فی گرام ہے۔
گزشتہ روز 24 قیراط کے سونے کے نرخ 225.25 تھےجس کی نسبت آج اس میں معمولی کمی دیکھی جارہی ہے۔
صبح 10 بجے تک سپاٹ گولڈ 0.03 فیصد کمی کے ساتھ 1,859.24 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔