اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچرکا کہنا ہے کہ ہمیں یہ کہاگیاکہ کوئی رکاوٹ نہیں آئےگی، تمام روڈزبلاک کردیےگئےہیں، ہماراسامان تھانےمیں لےگئےہیں۔
لاہور میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) رہنماء و پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرملک احمد خان بھچرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ گاہ میں لوگوں کااس وقت آنایہ بتاتاہےکہ کل یہاں لوگوں کارش ہوگا تمام روڈزبلاک کر دیے گئے ہیں، ہماراسامان تھانےمیں لےگئےہیں ۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرملک احمد خان بھچرنے میڈیا کو بتایا کہ اگریہ لوگ اپنی حرکتوں سےبازنہ آئےتوہمیں اپنےپلان اےپرآناہوگا، ہمیں یہ کہاگیاکہ کوئی رکاوٹ نہیں آئےگی، ہمارےورکرزکورہاکریں،ورنہ کل ہمیں احتجاج کرنا پڑےگا ایک ہزارکےقریب لاہورسےلوگوں کواٹھایاگیا۔
میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) رہنماء و پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرملک احمد خان بھچرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارےساتھ زیادتی کی جارہی ہے،اپنےمعاہدےسےمکر رہےہیں،کل وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پورجلسہ میں آئیں گے۔