تین سالہ پاکستان سرمایہ کاری بانڈز پر شرح سود ڈھائی سال کی کم ترین سطح پر آ گئی, حکومت نےبینکوں کوبونڈز فروخت کر کے 83 ارب تیس کروڑ روپےکا قرض اٹھا لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق 3سالہ سرمایہ کاری بانڈز پر شرح سود 335 بیسز پوائنٹس گرکر 12.9 فیصد اور 5 سالہ سرمایہ کاری بانڈز پر شرح سود 190 بیسز پوائنٹس گر کر13.4 فیصد پر آ گئی ہے ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق 2سالہ سرمایہ کاری بانڈز پر شرح سود 13.98 فیصد رہی،حکومت نے 10 سالہ سرمایہ کاری بانڈ کیلئے ملنے والی پیشکشوں کو مسترد کر دیا ہے ۔