اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمداحمد خان نے الیکشن کمیشن کو خط میں کہا کہ الیکشن کمیشن کو الیکشن ترمیمی ایکٹ پر عملدرآمد کروانا ہوگا، الیکشن ترمیمی ایکٹ کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد قانونا ممکن نہیں ہے۔
لاہور میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمداحمد خان نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے، خط کے مندرجات میں انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی خود مختاری جمہوری نظام کی بنیاد ہے،سپریم کورٹ نے آزاد امیدواروں کو کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کی اجازت دی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمداحمد خان نے الیکشن کمیشن کو بھیجئے گئے خط میں مزید لکھا کہ امیدوار 2024کے انتخابات کے بعد سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر چکے تھے عدالتی فیصلے سے ان امیدواروں کو دوبارہ کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کی اجازت مل گئی۔ پارلیمنٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024ء کی منظوری دی۔
خط کے مندرجات میں انھوں نے کہا کہ صدر مملکت نے بھی 7 اگست کو الیکشن ایکٹ پر دستخط کئے ،کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کے بعد امیدوار اب سیاسی وابستگی تبدیل نہیں کرسکتے، الیکشن کمیشن کو الیکشن ترمیمی ایکٹ پر عملدرآمد کروانا ہوگا،الیکشن ترمیمی ایکٹ کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد قانونا ممکن نہیں ہے۔