وزیر اعظم سے رشین فیڈریشن کے نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچوک کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ روس کے ساتھ تجارتی، اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔
اسلام آباد میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے روسی نائب وزیر اعظم کی ملاقات ہوئی، فریقین میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کےعزم کا اعادہ،باقاعدہ رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیاگیا ہے، روس کے ساتھ مضبوط دوستی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیحات میں سے ہے دوطرفہ تجارت کےعلاوہ توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا چاہتے ہیں ۔
ملاقات میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا رواں سال جولائی میں روسی صدر پیوٹن سے انتہائی نتیجہ خیز بات چیت ہوئی تھے، اگلے مہینے اسلام آباد میں روسی وزیر اعظم کا استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔روسی نائب وزیراعظم اوورچک نے پاکستان اور روس کے تعلقات کو تعمیری اور باہمی طور پر مفید قرار دیا اور ان کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
وزیراعظم شہبازشریف اور روسی نائب وزیراعظم نےروس اور پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی ،ایم او یو کےتحت مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، آئی ٹی، زراعت، سائنس وٹیکنالوجی اور تعلیم میں تعاون کو فروغ ملے گا ۔