19 ستمبر کی صبح بھارتی فرسٹ آرمرڈ ڈویژن، 8 مائونٹین ڈویژن اور 26 انفنٹری ڈویژن کا چونڈہ پر تیسرا حملہ کیا۔
جنگ عظیم دوئم کے بعد چونڈہ کی جنگ ٹینکوں کی سب سے بڑی لڑائی مانی جاتی ہے،تقریباً 3 سو کے قریب بھارتی ٹینک اور 2 ہزار سے زائد پیدل سپاہ نے چونڈہ پر قبضے کے ارادے سے حملہ کیا
پاکستانی آرٹلری نے ہیبت ناک بمباری سے دشمن کی صفوں کو تہس نہس کر ڈالا،پاکستانی ٹینک یونٹ کے بے باک ایڈوانس، آرٹلری کی تباہ کن بمباری اور پاکستانی انفنٹری کی ثابت قدمی کے آگے تین بھارتی ڈویژن بے بس ہو گئے۔
بھارتی فوج سینکڑوں لاشیں چھوڑ کر دم دبا کر بھاگ نکلی،تقریباً 8 سو کے قریب بھارتی فوجی جہنم واصل جبکہ ایک ہزار سے زائد قیدی بنا لئے گئے
بھارتی فرست آرمرڈ ڈویژن 180 ٹینکوں کو تباہ کروا کر بھی پاکستانی سپاہیوں کے آہنی عزم کو توڑ نہ سکا،عبرتناک شکست کے بعد بھارتی آرمرڈ ڈویژن بارڈر کی طرف پسپا ہو گیا