سوزوکی کلٹس (Suzuki Cultus)ہزار سی سی کیٹیگری میں ٹاپ سیلنگ گاڑیوں میں شامل ہے، اگرچہ یہ گاڑی اپنی پچھلی جنریشن جتنی مشہور نہیں رہی، لیکن پھر بھی اس نے پکانٹو اور ویگن آر کے مقابلے میں بہتر فروخت کی ہے۔
یہ گاڑی شہری علاقوں میں روزانہ کے سفر کے لیے ایک بہترین آپشن ہے۔ کلٹس کا کمپیکٹ ڈیزائن گاڑی کو مصروف علاقوں میں آسانی سے چلانے اور پارکنگ میں مدد دیتا ہے۔ اس کی ایندھن بچت، ہموار ڈرائیونگ کا تجربہ، دیکھ بھال کے کم اخراجات اور قابل اعتماد ہونے کی وجہ سے یہ شہری علاقوں میں ایک عملی انتخاب بن چکی ہے۔
کلٹس کی مقبولیت اس کی معقول قیمت اور عملی استعمال کی وجہ سے ہے۔ لوگ اسے ذاتی استعمال کے ساتھ ساتھ اوبر اور کریم جیسی سروسز میں بطور کیب بھی استعمال کرتے ہیں۔
پاکستان میں سوزوکی کلٹس کی قیمت
پاکستانی حکومت نے نان فائلرز پر نئی گاڑیوں کے لیے ٹیکس عائد کیا ہے۔ کلٹس VXR کی قیمت اس وقت 38,58,000 روپے ہے۔ فائلرز کو اضافی 38,580 روپے جبکہ نان فائلرز کو 1,15,740 روپے کا اضافی ٹیکس دینا ہوگا۔
کلٹس کا ٹاپ ماڈل VXL-AGS کی قیمت 45,46,000 روپے ہے، جس میں فائلرز کے لیے اضافی 45,460 روپے اور نان فائلرز کے لیے 1,36,380 روپے کا ٹیکس شامل ہے۔