افغان قونصلیٹ جنرل کےعہدیداروں نےپشاور میں منعقد کی گئی رحمت العالمین کانفرنس بدتہذیبی اور سفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کر دی۔
پشاور میں رحمت العالمین کانفرنس میں افغان قونصلیٹ کےعہدیداروں کووزیراعلی خیبرپختونخواہ نےدعوت دی،افغان کونسل جنرل محب اللہ شاکرپاکستان کےقومی ترانےکےدوران بیٹھےرہے ،سفارتی پروٹوکول کی دھجیاں اڑاتےہُوئےڈِٹھائی اوربےشرمی کےساتھ اپنی سیٹوں پربیٹھےرہے۔
قومی ترانےکااحترام نہ کرکےافغان کونسل جنرل محب اللہ شاکرنےاعلان کیاہےکہ اسکوپاکستان اورپاکستانی قوم کاکوئی احترام نہیں ہے،یہ غیر معمولی واقع ہےاورسفارتی آداب کےبالکل برخلاف ہے،کسی مہذب معاشرے میں ایسی حرکت خلاف تہذیب ہوتی ہے۔
سفارتی پروٹول کے ماہر کا کہنا ہے کہ اس شخص کوناپسندیدہ شخص قراردیکرپاکستان سے بھیجا جائے، افغان کونسل جنرل کودعوت دینےوالی خیبرپختونخواحکومت پربھی سوال اٹھتا ہےکہ کیاانہیں پاکستان کی عزت اورسفارتی آداب کاکوئی خیال نہیں ہے۔
سفارتی ماہرین نے محکمہ خارجہ سے سفارتی پوٹول کی دھجیاں اڑانے پر مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ خارجہ کواس واقع کانوٹس لینا چاہیے اور سفارت کاری اصولوں کی خلاف ورزی پرڈیمارش دیناچاہیے۔