عام آدمی پارٹی نے خاتون وزیر آتیشی کو دلی کی نئی چیف منسٹر نامزد کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق عام آدمی پارٹی نے خاتون وزیر آتیشی کو دلی کا نیا چیف منسٹر نامزد کیا گیا ہے،خاتون وزیرآتیشی کو دلی کی وزیراعلیٰ نامزد کا فیصلہ اجلاس میں کیا گیا۔عام آدمی پارٹی کے تمام ممبران اسمبلی نےمتفقہ طور پر اس فیصلے کی حمایت کی۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق کوئی نائب وزیر اعلیٰ نہیں ہوگا اور آتشی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران حلف لیں گے، جو 26-27 ستمبر کو منعقد ہوگا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق اروند کیجریوال آج عہدے سےمستعفی ہونے کا اعلان کریں گے۔
دہلی اسمبلی کی موجودہ میعاد 11 فروری 2025 کو ختم ہونے والی ہے۔دہلی میں آخری اسمبلی انتخابات 8 فروری 2020 کو ہوئے تھے،70 رکنی اسمبلی میں عام آدمی پارٹی نے 62 جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی بی جے پی نے 8 نشتیں حاصل کیں تھیں۔