انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی ویانا جنرل کانفرنس میں پاکستان نے آئی اے ای اے کےمقررکردہ اہداف کےحصول کیلئےمکمل تعاون کی یقین دہانی کروادی ۔
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی ویانا کی68ویں جنرل کانفرنس میں چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹرعلی رضا انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کا تعاون بہت ضروری ہے، آئی اے ای اےکاعالمی سطح پرماحولیاتی تبدیلی اور قلت آب سے نمٹنے میں اہم کردارہے۔
ڈاکٹرعلی رضا انور نے کہا پاکستان کا عالمی گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں حصہ نہایت معمولی ہے، لیکن اس کا شمار ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ٹاپ ٹین ممالک میں ہوتا ہے پاکستانی نے جوہری توانائی کےاستعمال کے ذریعے سو ملین ملین ٹن گرین ہاؤس گیس اخراج سے بچایا،چھ نیوکلیئر پاور پلانٹس سڑھے تین ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کر رہےہیں، جبکہ پاکستان کا اٹامک انرجی کمیشن فوڈ سیکیورٹی یقینی بنانےمیں بھی اہم کردارادا کررہا ہے ۔۔
ڈاکٹر علی رضا انور نے کہا نوری اسپتال اسلام آباد کو آئی اے ای اے کے اینکرسنٹر کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے۔