الیکشن ٹربیونل نے این اے 241 سے پیپلزپارٹی امیدوار مزرا اختیار بیگ کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے خرم شیر زمان کے حق میں درخواست منظور کرلی۔
الیکشن ٹربیونل میں پیپلز پارٹی امیدوارمرزا اختیار بیگ کی کامیابی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔۔ الیکشن ٹربیونل نے این اے 241 سے پیپلزپارٹی امیدوار مزرا اختیار بیگ کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے خرم شیر زمان کے حق میں درخواست منظور کرلی ہے۔ ہائیکورٹ ٹربیونل کے جج جسٹس عدنان چوہدری نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔ قرار دیا کہ خرم شیر زمان کے الزامات سے متعلق تفصیلی دلائل کی ضرورت ہے۔
وکیل خرم شیر زمان نے مؤقف اختیار کیا کہ مرزا اختیار بیگ دہری شہریت کے حامل ہیں، فارم 45 کے مطابق خرم شیر زمان بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے، خرم شیر زمان نے مرزا اختیار بیگ کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے۔ مزرا اختیار نے بھی درخواست مسترد کرنے کے لیئے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا تھا۔