پاکستان میں 24 قیراط سونے کی قیمت 198,000 روپے فی تولہ تک گر گئی ہے، جب کہ 22 قیراط سونے کی قیمت 181,500 روپے فی تولہ ریکارڈ کی جارہی ہے۔
24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 169,753 روپے ہے، اور 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 155,607 روپے ہے۔
عالمی مارکیٹ کے رجحانات کی وجہ سے پاکستان میں سونے کے نرخ دن میں کئی بار تبدیل ہو سکتے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 7 ڈالر فی اونس کی کمی ہوگئی جس کے بعد اس کے نرخ 1855 ڈالر پر آگئے جبکہ چاندی کی فی اونس قیمت 320 روپے فی تولہ پر برقرار ہے۔
واضح رہے کہ 20 ستمبر 2023ء کو ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 100 روپے اور دس گرام کے نرخ ایک لاکھ 86 ہزار 990 روپے تھے۔
آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن نے 12 ستمبر 2023 کے بعد سونے کے نرخوں کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔