پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کے درمیان شراکت نے ٹیم کی فتح میں بنیادی کردارادا کیا۔
سری لنکا کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں فتح کے بعد اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئےبابراعظم نے کہا کہ محمد رضوان اور عبداللہ شفیق نے بہترین اننگز کھیلی اور ہمارے فاسٹ بائولرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں :۔ورلڈ کپ 2023ء: پاکستان نے سری لنکا کا پہاڑ جیسا ہدف عبور کرلیا، 6 وکٹ سے کامیاب
انہوں نے عبداللہ شفیق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ شفیق کا یہ پہلا ورلڈ کپ میچ تھا اور وہ اچھی فارم میں تھا اس لئے اسے میچ میں کھیلنے کا موقع دیا گیا۔
بابراعظم نے کہا نے کہا کہ میرے خیال میں رضوان اور عبداللہ نے جس طرح کھیلا اس شراکت داری سے ہمیں بہت مدد ملی، مڈل آرڈر کا اس طرح پرفارم کرنا ہمارے لیے اچھا ہے، اس پرفارمنس سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔