چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر نے لاہور میں رکشہ ڈرائیور کے سیٹ پر بچوں کو ساتھ بٹھانے ، رکشے کی سائیڈز پر بیگ لٹکانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی او عمارہ اطہر نے کہا کہ فیصلے پر عملدرآمد کیلئے شہر کے مختلف تعلیمی اداروں کے باہر 251 وارڈنز تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔احکامات جاری ہونے کے بعد سکول وینز ، رکشوں ، بسوں میں اوورلوڈنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے ۔
لیکن آپ کو یہاں یہ بتاتے چلیں کہ محض چند ہی اسکولز کے باہر ٹریفک پولیس کے وارڈنز موجود ہیں جبکہ شہرکے بیشتر اسکولز کے باہر وارڈنز ڈیوٹی پر موجود ہی نہیں ، اسکول وینز، رکشے قانون کی دھجیاں اڑاتے نظر آرہے ہیں۔
سی ٹی او لاہور نے کہا ہے کہ وہ ایسے رکشوں اور ویگینز کی نشاندہی کریں تاکہ ٹریفک پولیس ان کیخلاف کارروائی کرسکے ۔