سعودی عرب نے رشوت زنی کےالزام میں سابق پبلک سکیورٹی سربراہ کو بیس سال قید کی سزا سنادی۔
عرب میڈیا رپورٹس کےمطابق سابق سیکیورٹی سربراہ خالد بن کرارالحربی پرعوامی فنڈز میں خرد برد کا بھی الزام ہے۔ عدالت نےانہیں غیر قانونی طور پر حاصل کردہ پانچ لاکھ چوراسی ہزار ریال واپس کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
سعودی عدالت نےملزم کو دس لاکھ ریال جرمانے کی سزا بھی سنائی۔خالد بن کرارالحربی نے دوہزارسترہ میں عہدے کا چارج سنبھالا۔شواہد سامنےآنے پر انہیں ریٹائرمنٹ پر بھیج دیا گیا۔سعودی اینٹی کرپشن ادارے نےان کےخلاف تحقیقات شروع کردیں۔