چین نے پینشن کا بوجھ بڑھنے پر 1950 کی دہائی کے بعد پہلی مرتبہ ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کردیا۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کی نیشنل پیپلز کانگریس نے ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کی تجویز منظور کرلی ہے جس کے تحت بیلو کالر جاب کرنے والی خواتین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سے بڑھا کر 55 سال جبکہ وائٹ کالر جاب کرنے والی خواتین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سے بڑھا کر 58 سال کردی جائے گی۔ تجویز کے مطابق مردوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 63 برس کردی جائے گی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے شروع ہوگا اور آئندہ 15 برسوں میں ریٹائرمنٹ کی عمر میں مطلوبہ اضافے کے ہدف تک پہنچا جائے گا۔
خیال رہے کہ چین میں ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کا فیصلہ عمر رسیدہ افراد کی بڑھتی تعداد اور پینشن کے بڑھتے بوجھ کے باعث کیا گیا ہے، چین میں ریٹائرمنٹ کی موجودہ عمر دنیا میں سب سے کم ہے۔