190ملین پاؤنڈریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سخت ایکشن لیتے ہوئے اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانانے سخت ایکشن لیتے ہوئےریفرنس میں نامزد ملزم اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مفرور رہنماء زلفی بخاری کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کئے ۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے جاری کئے گئےحکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ زلفی بخاری جان بوجھ کر عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بنے عدالت نے انہیں رواں سال 6 جنوری کو اشتہاری قرار دیا تھا ۔
زلفی بخاری اسلام آباد میں مجموعی طور پر 34 کنال جبکہ اٹک میں 13سو ایک کنال اراضی کے مالک ہیں ان کی اسلام آباد اور اٹک میں تمام اراضی کو ضبط کیا جاتا ہے عدالت نے حکم دیا ہے کہ زلفی بخاری کے معلوم پتوں پر نوٹسز جاری کئے جائیں اور سات روز میں تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے ۔
وکلا صفائی نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کی درخواست بریت مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ دینے کی درخواست دائر کی جو منظورکر لی گئی تاہم سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
صحافی انصار عباسی کا 2022 میں شائع کالم ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست بھی منظور کی گئی ہے عدالت نے آخری گواہ پر جرح ہفتے کو مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے۔