صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کے ساتھ سنئیر صحافیوں کے وفد کی آج ڈی جی پی آر میں انتہائی خوشگوار موڈ میں ملاقات ہوئی۔ عظمی بخاری نے صحافیوں کی تمام گذارشات کو کشادہ دلی سے سنا ، صحافیوں کے تحفظات دور کیے۔ مسکن راوی کے حوالےسے پھیلنے والی غلط فہمیوں کی وضاحت کی اور ابہام دور کیے۔ سنئیر صحافیوں کے ساتھ ہونیوالی میٹنگ میں طے پایا ہے کہ :
1۔۔ مسکن راوی سکیم میں صرف صحافیوں کو ہی نہیں بلکہ تمام میڈیا ورکرز کو جو بھی میڈیا کے اداروں میں فل ٹائم ملازمت کرتے ہیں سب کو پلاٹ دیے جائیں گے۔
2۔۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مسکن راوی پراجیکٹ کو جلد ازجلد مکمل کر لیاجائےگا اور اس پراجیکٹ کو روڈا کے تحت ہی مکمل کیا جائےگا، پی جے ایچ ایف کا اس پراجیکٹ سے کوئی تعلق نہ ہوگا۔
3۔۔عظمی بخاری نے بتایا کہ مجموعی طور پر 3200 صحافیوں /میڈیا ورکرز کو پلاٹ دیے جائیں گے۔زیادہ میڈیا ورکرز کو مستفید کرنے کے لیے پلاٹ کا سائز 5 مرلہ کیا گیا ہے۔
4۔۔ وزیر اطلاعات نے بتایاکہ لاہور کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ترجیحی بنیادوں پر پلاٹ دیے جائیں گے ۔اس کے بعد دیگر شہروں کے صحافیوں کو مسکن راوی یا ان کے اپنے ضلع میں رہائشی سیکموں میں پلاٹ دیے جائیں گے۔
5 ۔۔ درخواست گزاروں نے مسکن راوی میں اپیلیں کر رکھی ہیں ان کے ترجیحی بنیادوں پر فیصلے کیے جائیں گے اور کسی بھی صحافی کو اس کے حق سے محروم نہیں کیا جائے گا۔
6۔۔ مسکن راوی کے تحت ملنے والے پلاٹس کی قیمت نہیں بلکہ یہ تمام میڈیا ورکرز اور صحافیوں کو بلاقیمت دیے جائیں گے پنجاب حکومت زمین کی قیمت خود ادا کرے گی جبکہ الاٹیز کو صرف ڈیویلپمنٹ چارجز ادا کرنا ہوں گے۔
7۔۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ مسکن ِراوی میں تاخیر کی وجہ روڈایا پنجاب حکومت نہیں بلکہ ایک آدھ خوساختہ صحافی ہے ۔ جس نے اس پراجیکٹ کے خلافع عدالت سے حکم امتناعی لے رکھا ہے۔ تاہم اپنے سٹاف کو ہائی کورٹ سے روزانہ کی بنیاد پر کیس کو چلانے کی ہدایات لینے اور حکم امتناع خارج کروانے کے لیے احکامات دے دیے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسکن راوی سے مستفید ہونے والے صحافی اور میڈیا ورکرز آئندہ پیشی پر عدالت میں پیش ہو کرحکم امتناع کے خاتمے اور کیس خارج کرنے میں حکومت کی معاونت کریں گے اور اپنے حق کی آواز بلند کریں گے۔
8۔۔ عظمی بخاری نے کہاکہ مسکن راوی سکیم پر عدالتی قدغن ختم ہوتے ہی درخواستیں جمع نہ کروا سکنے والے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لیے سکیم دوبارہ مشتہر کی جائے گی۔ تاہم پہلے سے انفارمیشن لیٹر حاصل کر چکنے والے درخواست گزاروں کو دوبارہ اس میں درخواست دینے کی ضرورت نہیں ۔
9۔۔درخواست دینے کے لیے میڈیا ورکرز کی اہلیت دس سالہ ملازمت اور ایک سال کی سیلری سلپ فراہم کرنا ہوگی۔ جبکہ بی اے کی تعلیمی شرط بھی ختم کی جارہی ہے۔
10۔۔ملاقات کرنے والے مسکن راوی گروپ کےوفد میں خالد حسنین، صابر اعوان، کاشف ملک، رب نواز خان، کاشف سیلمان ، فیضان وڑائچ،گلزار مصطفائی شامل تھے۔
11۔۔دونوں جانب سے آئندہ بھی ملاقاتوں اور مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
12-- ایک خاندان سے ایک ہی صحافی یا میڈیا ورکر کو پلاٹ دیا جائے گا۔ میاں بیوی دونوں میڈا ورکر ہوئے تو ایک کو پلاٹ ملے گا۔
13-- صحافیوں کے نمائندہ وفد نے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، سنئیر صحافیوں سلمان غنی، مجیب الرحمن شامی اور دیگر کی مسکن راوی پراجیکٹ پر عملدرامد کے لیے کوششوں کو سراہا